اتوار، 26 دسمبر، 2021

قائد حضرت قائد اعظم محمّد علی جناح رحمت اللّه علیہ کا یوم ولادت

 قائد حضرت قائد اعظم محمّد علی جناح رحمت اللّه علیہ 

قانون دان، با اصول اؤر با ہمت و دور اندیش سیاست دان اور صادق و امین


آج ہمارے قائد حضرت قائد اعظم محمّد علی جناح رحمت اللّه علیہ کا  یوم ولادت ہے، مجھے یہ کہنے میں ذرّہ بھی شک نہیں کہ آپ ایک بہت بڑے قانون دان، با اصول اؤر با ہمت و دور اندیش سیاست دان اور صادق و امین جیسے اوصاف کے حامل بھی تھے۔ قیامِ پاکستان کے بعد کے واقعات اِس کی بہت بڑی گواہی ہے۔


میرے قائد نے ایک سوال کے جواب میں اپنے قلم کی سیاہی فرش پر چھڑک کر کہا تھا کہ مجھے سیاہی کے ایک چھینٹے جتنا بھی پاکستان بھی ملا تو میں حاصل کروں گا. 

کیوں؟ میری سوچ کے سفر نے مجھ کو یہ نقطہ اس طرح سمجھایا کہ آپ کو بحالت ہوش میرے اور ھم سب کے آقا و مولا نے ہندوستان جانے کا حکم دے کر فرمایا تھا کہ انڈیا واپس جاؤ وہاں کے مسلمانوں کو تمہاری ضرورت ہے اور اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کے لئے میں آپکے ساتھ ھوں، قلم چھڑک کر ایک ذرّہ برابر بھی پاکستان حاصل کرنا انکی کوئی ضد نہیں بلکہ آقا و مولا کے دیئے ھوۓ حکم کی ھر حالت میں تعمیل کو یقینی بنانا تھا. 


تقسیم ھند کے بعد آپ پاکستان تشریف لائے، مملکت خدا داد کے پہلے گورنر جنرل بنے تو کابینہ کے اجلاس میں ماتحت افراد و افسران اور حکم دیا کہ جو بھی وزیر کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے وہ اپنے گھر سے چائے پی کر آئے، مجھے اور وزراء کو صرف سادہ پانی پیش کیا جائے غریب اور نو زائیدہ مملکت کا خزانہ اس اسراف کا متحمل نہیں ھو سکتا، پھر تاریخ گواہ ہے جب تک آپ اپنےعہدے پر فائز رہے کابینہ کے ھر اجلاس میں سبکو صرف سادہ پانی ہی پیش کیا گیا. بیت المال کے ایک ایک پیسے کو قوم کی امانت سمجھا۔


تنخواہ کا چیک نہ ھونے کے برابر، آپ پاکستان کے وہ واحد سربراہ تھے جنہوں نے اپنی وصیت  میں اپنے تمام اثاثہ جات تک مملکت خدا داد کو وقف کر دیئے اور سرکار نبی پاک کے دربار پر وقار میں سرخ رو ھوۓ. 


قائد اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ پر وہی مکتبہء یا سوچ یہ الزام بھی لگاتی ھے کہ قیامِ پاکستان کے بعد اگر بھارت کی طرح سے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کو پاکستان کو سربراہ بنا دیا جاتا تو بہتر تھا، قائد اعظم خود بنے، یہ بھی انکی سیاسی غلطی بھی، مخالفین اگر ذرا سی بھی عقل سے سوچیں تو اُنکو اندازہ ہو کہ بھارت ایک سیکولر ریاست تھا، پاکستان نہیں، کیسے ممکن ہوتا کہ ایک نو زائدہ نظریاتی مسلمان ملک کا سربراہ کوئی غیر مسلم ھو۔


یہ تھی امانت، دیانت اور عظیم قائد کی صداقت. اللّه میرے قائد کی روح کو تسکین بخشے، کتنے پریشان ھوتے ھوں گے ملک کی موجودہ حالت کو دیکھ کر، یہ کوئی صاحب درد ہی محسوس کر سکتا ہے، عام پاکستانی یا آج کے نام نہاد سیاست دان ہر گز نہیں...


احقر العباد:-

جی۔ایم چوھان،

25 دسمبر 2021ء

Unbleaveable and Lovely Scenes of Animal with Comments

  تبصروں کے ساتھ جانوروں کے ناقابل یقین، ناقابل فراموش اور دلکش مناظر 💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀🌹💥💐***✨✨✨✨✨✨✨✨✨***💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀...