ہفتہ، 19 جون، 2021

Kisidor men, جب علم بکنا شروع ہو جائے وہاں سے ادب خاموشی سے کوچ کرجاتا ہے


جب علم بکنا شروع ہو جائے وہاں سے ادب خاموشی سے کوچ کرجاتا ہے 

میرے دوستو! 


کسی دور میں علم بیش قیمت سرمایہ ہوا کرتا تھا، لوگ نہ تو علم خرید سکتے تھے اور نہ ہی بیچنے والا علم کی قیمت وصول کرتا تھا نہ ہی استاد جانتا تھا کہ کتنی قیمت وصول کرے، انمول جو تھا اس لئے مفت ہی بانٹا جاتا تھا، صدقہء جاریہ سمجھ کر، کسی دور میں حصولِ علم کیلئے لوگ دور و دراز ممالک کا سفر کیا کرتے تھے، در در کی خاک چھان کر کرتے تھے اور پھر حاصل شدہ سرمایہ کو ضرب دیکر اُسے فی سبیل اللہ تقسیم بھی کیا کرتے تھے، آج علم آپکے dor step پر ہے، موبائل کے ایک ٹچ کی دوری پر ہے، جب دوریاں ختم ھو کر بلکل نزدیکیاں پیدا ہو ہیں تو آسانی سے حاصل شدہ چیز کی اہمیت بھی کم ہوتی چلی جاتی ہے، یہ ناقدری ہے علم کی اور بہتات بھی، علم تو ہے، بحث برائے بحث ہے مگر عمل نہیں۔ کسی زمانے میں پڑھا تھا کہ "زہر کیا ہے؟ تو کسی دانا نے جواب دیا کسی بھی چیز کی کثرت" آج آپ اپنے گرد و نواح پر نظر ڈالیں تو ہمارے معاشرے میں یہ زہر جگہ جگہ پھیلا ہوا ملے گا، یہی وجہ ہے کہ کسی کی بات سن کر اُسے سر خم تسلیم کرکے مان لینے کی رسم بھی ختم ہو گئی، بحث و مباحثہ، دلائل سے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش، تعمیری سوچ اور مثبت عمل ندارد، علمی بہتات مگر ادب واحترام ختم۔ للّٰہ خریدے یا بیچے گئے علم سے دوری اختیار کریں۔


اب ھم بد قسمتی سے بہت زیادہ پروفیشنل ھو چکے ہیں، علم سود مند ھو یا ناقص اسے فروخت کرتے ہیں ضرورت مندوں سے منہ مانگی قیمت بھی وصول کرنے کا ہنر جانتے ہیں، یہی وجہ ھے جو تعلیم کا وہ معیار باقی نہیں رہا جو کبھی ہوا کرتا تھا، استاد علم فی سبیل اللّٰہ بانٹا تھا تو شاگرد بھی استاد کی عزت کرتے تھے باپ سے زیادہ عزت و مقام و مرتبہ بھی ہوا کرتا تھا، پھر والدین کے ہاتھ میں دولت کی تلوار آگئی، علم دولت کے بل بوتے پر خریدا جانے لگا، نتیجتاً حصولِ علم کی خواہش اور جستجو طالبِ علم کے ذہن سے نکلتی گئی، والدین بھی اپنی عزت گنوا بیٹھے، علم کی قیمت جو چکائی تھی، علم کو بے توقیر کیا تھا، خود بھی اولاد کی نظر میں ہوتا چلا گیا، اگر علم بیچ کر ہم صرف پیٹ پالنے ایک ہی محدود رہتے تو بہتر تھا آج ہم اپنا علم بیچ کر خاندان پالتے ہیں۔


پرائیویٹ تعلیمی ادارے علم کی قیمت وصول کرکے ہی اُنہیں چلا رہے ہیں، یہ تلخ حقیقت ہے کہ تعلیمی ادارے علم تو بیچتے ہیں لیکن ادب بلکل بھی نہیں، اسکا مطلب یہ ہوا کہ ادب علم سے زیادہ بیش قیمت ہے، بک اسلئے نہیں سکا کہ اب معاشرے میں ادب و احترام کی چنداں ضرورت نہیں رہتی، میرے نزدیک ادب کی اہمیت علم سے زیادہ ہے، اللّٰہ ربّ العزت جس کو بھی چاہے نواز دے، کورے ان پڑھ کو بھی ادب حصولِ علم کا پہلا دروازہ ہے۔ معاشرے میں ایسی ہی صورت حال دیکھ کر آج سے صدیوں پہلے سلطان العارفین حضرت سلطان باہو رحمت اللہ علیہ نے اپنی شاعری میں ہم سب کو متنبہ کر دیا تھا کہ:-


"علم سکھیا پر ادب ناں سکھیا،

کی کرنا علم نوں پڑھ کے ہُو۔"


میرے دوستو!


جب علم بکنا شروع ہو جائے وہاں سے ادب خاموشی سے کوچ کرجاتا ہے، یہی وجہ ہے مدرسہ یا اسکول آج ایک تربیت گاہ نہیں محض کمائی کا مرکز بن کر رہ گئے ہیں۔


مدرسہ ہو یا عام معاشرہ اس میں جب کسی بھی چیز کی بولی لگنا شروع ہو جائے اور حسبِ ضرورت لوگ اُسے خریدنا بھی شروع ہو جائیں تو بہتات ہو جاتی ھے، اہمیت پیسے کی ہوجاتی ہے، ادب و احترام، تہذیب و تمدن کی نہیں، یہی ہمارا اس وقت سب سے بڑا المیہ ہے۔ حضرت بابا بلھے شاہ شاہ نے آج سے کوئی تین سو سال پہلے ہی لوگوں کو آگاہ کرکے "علموں بس کریں او یار" کا نعرہء مستانہ لگا دیا تھا، نتیجتاً بعد از مرگ اس وقت کے علم کے ٹھیکیداروں نے آپکا جنازہ پڑھنے اور اُنہیں اپنے قبرستان میں دفن کرنے دینے سے بھی یکسر انکار کردیا تھا۔ شنید ہے کہ آپ کے جسدِ خاکی کو ہیجڑوں اٹھا کر قصور شہر  سے دو کوس کے فاصلے پر رات کے اندھیرے میں لے جاکر دفن کر دیا گیا تھا کیوں کہ آپ کے پاس علم کے ساتھ ساتھ ادب و احترام بھی تھا، علم کے ٹھیکیدار آپکے جسدِ خاکی سے بھی ڈرتے تھے۔


طالبِ دعا اور دعا گو،

جی۔ایم چوہان،

18 جون 2021ء کی ایک تپتی ہوئی دوپہر۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Unbleaveable and Lovely Scenes of Animal with Comments

  تبصروں کے ساتھ جانوروں کے ناقابل یقین، ناقابل فراموش اور دلکش مناظر 💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀🌹💥💐***✨✨✨✨✨✨✨✨✨***💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀...