جمعہ، 12 اگست، 2022

پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا, My Pakistan

 #صدائے_درویش۔

وطنِ عزیز کے قیام کی 75ویں سالگرہ

اللّہ اور مُلک خدا داد کا شکر گزار

پاکستان نے ہمیں سب کچھ  دیا

قائم اس سال وطنِ عزیز کے قیام کی 75ویں سالگرہ منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ لوگوں کی کثرت اکثر یہ کہتی پائی گئی ہے کہ پاکستان نے ہمیں دیا کیا ہے؟ ارے ناشکرے لوگو! ہمیں پاکستان نے کیا نہیں دیا، عزت اور پہچان اپنی جگہ، میں اِس وقت صرف ایک شہر کی مثال دوں گا، وہ ہے شہر لاھور جسے پاکستان کا دل بھی کہا جاتا ہے۔


میں نے لاہور شہر کے بارے میں کسی دور میں پڑھا تھا کہ پورے مال روڈ پر مسلمانوں کی صرف دو بلڈنگز تھیں، تقسیمِ ہند کے بعد جب ہندو آبادی شفٹ ہوئی تو پورا مال روڈ خالی ہوگیا تھا، جھوٹے کلیمز کی بندر بانٹ کے بعد آج مال روڈ ہی مسلمانوں کی ملکیت ہے، شاء عالمی مارکیٹ میں مسلمان تاجر نہ ہونے کے برابر تھے، آج شاہ عالمی مارکیٹ میں ارب پتی تاجر کاروبار کر رہے ہیں، اُن میں کثرت ایسے تاجروں کی ہے جن کے اجداد مارکیٹ میں محنت مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالا کرتے تھے۔ آج اُنکی اولادیں ارب پتی ہیں، ہندو گیا تو تجارت کا میدان خالی، تجارت کے میدان میں کوئی مقابلہ نہیں، سکھ اور ہندو گئے تو لاکھوں ایکڑ زرخیز زمین چھوڑ گئے، جعلی دستاویزات اور کلیمز سے جن کے پاس کچھ بھی نہیں تھا وہ چودھری بن بیٹھے، یعنی پاکستان کا معرض وجود میں آنا اور "بلّی بھاگوں چھینکا ٹوٹا" والی بات ہوئی۔ ہندو سکھ گئے تو ہزاروں سرکاری ملازمتیں خالی تھیں، جنہوں نے کبھی کسی دفاتر کا منہ تک نہیں دیکھا تھا وہ سب کے سب اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہوئے اور اُنکے بعد اُنکی اولادیں بھی، میدانِ سیاست بلکل خالی، لوگ آگے بڑھے تو اقتدار کے ایوان اُنکے منتظر تھے، پھر بانی پاکستان کی ناگہانی وفات اور اُنکے دستِ راست لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد ملک و قوم کے بہترین مفاد میں سیاست نہیں، آہستہ آہستہ خاندانی بادشاہت کا آغاز ہوا جو اب تک بھی جاری و ساری ہے۔ 


کون کہتا ہے کہ پاکستان نے ہمیں کچھ بھی نہیں دیا؟ جو کہتا ہے وہ کذاب ہے، ناشکرا ہے، اللّہ اور مُلک خدا داد کا شکر گزار نہیں۔


آئیں اب ہم سب اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ ہم نے اس ملک کو کیا دیا؟ جھوٹ، فریب، دھوکہ اور جگہ جگہ دو نمبری؟ اِس یومِ آزادی پر ہم صرف اتنا ہی سوچ کر اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق جواب دیں کہ ہماری کثرت نے من حیث القوم ہر سطح پر ملک کو سوائے لوٹنے اور کھسوٹنے کے ارضِ پاک کو کچھ بھی نہ دینے کا اقرار ہی کر لیں تو 75ویں سالگرہ کا وطنِ عزیز کو دیا جانے والا سب سے بڑا تحفہ ھوگا۔


غلام محمد چوہان۔
12.08.2022.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Unbleaveable and Lovely Scenes of Animal with Comments

  تبصروں کے ساتھ جانوروں کے ناقابل یقین، ناقابل فراموش اور دلکش مناظر 💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀🌹💥💐***✨✨✨✨✨✨✨✨✨***💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀...