السلام علیکم دوستو!
اس وقت ساری صورت حال اور کچھ ہم سب کے سامنے ہے، یہ لوگ جو میڈیا پر اسرائیل کی حمایت میں بول رہے ہیں ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، یہ میر جعفر اور میر صادق والا رول ادا کر رہے ہیں، نمک حلالی کر رہے ہیں اپنے آقا کی۔ یہ سب ابن الوقت اور پیسے کے پجاری ھیں، وطن، قوم یا مذہب پرست نہیں۔
یہ سب یاد رکھنے کی باتیں ہیں، بیشک دنیا تبدیل ہونے جا رہی ہے اور ہم عوام کی طرف طرف سے بہترین تبدیلی ہی ہوگی کہ ہم ایسے سیاست دانوں، نام نہاد قوم پرستوں یا مذہبی رہنماؤں کو آئندہ کے لئے بلکل سمجھ جائیں اور ان سے مکمل کنارہ کشی کر لیں کہ جو مٹّی کے وفادار نہیں وہ ہمارے کیسے ہونگے۔
وطن ایمان ھوا کرتاھے۔
صبح بخیر!
آپ سب کا:-
جی۔ایم چوہان۔
19.08.2020
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں