جمعرات، 27 اگست، 2020

Sadqa

صدائے درویش

 کسی کی طرف مسکرا کر دیکھنا بھی صدقۃ ہے

اصل میں ہمارا آج کا سب سے پڑا مسئلہ ہی دولت کا حصول ہے، اسی کے انبار لگا کر ہم خود شانٹ اور محفوظ سمجھتے ہیں۔ اسی کو سکون اور راحت کی اکائی سمجھتے ہیں اور اکائی بھی۔ ہم نے جو پیمانہ اپنے لئے بنا رکھا ہے اسی فارمولے کو ہم سب پر applicable کرتے ہیں۔


یہی وجہ ہے جو ہم چاہتے ہیں ہمارے پاس اتنا پیسہ آ جائے کہ ہم دوسروں میں تقسیم کرکے اسے خوشی فراہم کر سکیں، میرے نزدیک پیسے کا ہونا بہت ضروری ہے کہ ہمارا ہاتھ اُوپر والا ہاتھ ثابت ہو نیچے والا نہیں۔

میں نے پہلی بھی عرض کی تھی کہ "تقوے کی بہترین قسم تقسیم ہے، جمع نہیں" آپ میرے، آپکے اور ہم سب کے آقا و مولیٰ نبی رحمت (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم) کی حیاتِ طیبہ کا مطالعہ فرمائیں تو آپ سرکار تقسیم کرتے ہی نظر آتے ہیں جمع بلکل بھی نہیں۔ یہی حال آل رسول اور صحابہء (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کا تھا۔ اولیاء کرام کا تھا، یہاں مثال کے طور پر میں #حضرت_میاں_قادری رحمت اللہ علیہ کی بات کروں گا جنہوں نے ایک مغل بادشاہ کی طرف سے زر و جواہر سے بھرے 70 تھال یہ کہہ کر واپس کردئیے تھے کہ فقیر اور دولت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، مجھے انکی کوئی ضرورت نہیں۔ 


فرض کرو اگر ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں تو اللہ رب العزت کی دی ہوئی زبان تو ہے، ہم چند میٹھے بالوں سے ہی کسی کا دل جیت سکتے ہیں، حوصلہ دیکر کسی کی بھی آدھی تکلیف کم کر سکتے ہیں۔


میرے آپکے اور ہم سب کے آقا و مولیٰ کا فرمان زی شاں ہے کہ" کسی کی طرف مسکرا کر دیکھنا بھی صدقۃ ہے" اور اسی طرح سے کسی بھوکے کو کھانا کھلانا بھی صدقہ ھی ھے اور بھی بہت سی مثالیں موجود ھیں۔


اگر اللہ نے اپنے خزانے سے آپکو یا مجھے یا ہم سب کو اتنا مال و ذر عطا کر رکھا ہے تو ہم پر واجب ہے کہ "اُسکے کے دیئے" میں سے  اُنکا حق ضرور نکالیں جو اس کے حقدار اور ضرورت مند ہیں اور انکی امانتیں اُن تک ضرور پہنچائیں یا تقسیم کریں جو آپکے مال و دولت پر اپنا مذہبی حق اور حصّہ رکھتے ہیں، یقین جانئے اگر ہم ایمانداری اور دیانت داری سے ہم زکواۃ ہی ادا کرتے رہیں تو میرا ایمان ہے کہ ملک بھر میں چند ساؤں میں کوئی زکواۃ لینے والا نہیں بچے گا۔ عجیب بات کہ آپ مسکراہٹ یا دل جوئی کا صدقۃ دے رہے ہیں تو کسی بھی طرح کا کوئی پردہ نہیں، اگر آپ ضرورت مندوں کی "مال و ذر" سے مدد کررہے ہیں تو اس طرح سے کہ " دائیں سے بائیں ہاتھ کو بھی پتہ نہ چلے کہ یہاں عزت نفس کا مسئلہ ہے۔ اللہ ہم سب کو دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے، میرے نزدیک اس سے بڑا کوئی بھی کار خیر نہیں ہے۔


آپ سب کا:-

غلام محمد چوہان۔

24.08.2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Unbleaveable and Lovely Scenes of Animal with Comments

  تبصروں کے ساتھ جانوروں کے ناقابل یقین، ناقابل فراموش اور دلکش مناظر 💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀🌹💥💐***✨✨✨✨✨✨✨✨✨***💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀...