بدھ، 19 اگست، 2020

Indian RAW, Afghan NDS aur Pakistan Kay Mojooda Halaat

 صدائےدرویش

انڈیا "را"، افغان "این ڈی ایس" اور پاکستان کے موجودہ حالات

السلام علیکم میرے دوستو!


میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" اور اسکی حلیف اور آلہء کار افغان خفیہ ایجنسی "NDS" کے اعلیٰ حکام افغانستان کے صوبہ "کُنڑ" میں دہشتگرد تنظیم " تحریکِ طالبان پاکستان" کے مفرور سرہردہ ممبرز سے ملی ہے کہ سرحد پار سے انکی مدد کر کے وہ پاکستان میں دیشتگردی کی ایک نئی لہر پیدا کر سکیں، اگر ایسا ہے تو یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت بات ہے، میں ایک پاکستانی ہونے کے ناطے اس کی بھرپور مخالفت کرتا ہوں اور میرے جملہ دوست احباب بھی اسکو برا سمجھیں گے۔


قیامِ پاکستان سے اب تک بھارت اب تک پاکستان مخالف پروپیگنڈہ سے باز نہیں آرہا، یہ ایک الگ سوال اور کہانی ہے، اتنا بتاتا جاؤں کے قیامِ پاکستان کے وقت ہندوستان کے مرکزی بینک سے تقسیم ہند کے وقت پاکستان کے حصّے میں آنے والے 75 کروڑ روپئے ملنے تھے، جو کہ اس وقت کی نہرو حکومت نے پاکستان کو ادا کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔ پھر جب نہرو حکومت پاکستان کو اُسکا حصہ نہیں دیتی تو پاکستان احتجاج کرتا ہے، پھر انکار ہونے پر مہاتما گاندھی اس رقم کو ادا کرنے کیلئے "مرن برت" رکھتے ہیں تو حکومتِ ہند 75 کروڑ میں سے 20 کروڑ روپیہ پاکستان کو ادا کرتی ہے، بقیہ 55 کروڑ کا بھارت اب بھی پاکستان کا مقروض ہے جو اب بھی واجب الادا ہے، آج کے حساب سے کر ہم اسے ملٹی پلائی کریں تو یہ رقم اربوں روپیز تک جا پہنچتی ھے، اسی سے ہی ہندو ذہنیت کی بددیانتی کی عکاسی ہوتی ہے۔ مہاتما گاندھی کے مرن برت کی وجہ سے کثیر رقم کا کچھ حصہ پاکستان کو مل تو جاتا ہے مگر مہاتما گاندھی کو اس جرم کی پاداش میں اپنی جان دیکر اُسکا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے، نتھو رام گوکھلے جو کہ RSS کا ممبر تھا اس نے گاندھی جی کو 1948ء میں گولی ماار کر ھلاک کردیا تھا، یہ "آن دی ریکارڈ" باتیں ھیں جو دوست چاہے مطالعہ کرکے میری بات کی تصدیق کر سکتا ہے۔


آئیے اب آج کے ٹاپک پر مزید بات کرتے ہیں، انڈیا اور دنیا بھر کی نامور خفیہ تنظیموں کی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے پاکستان بھر میں پاکستان بھر میں دہشتگری کی ایک لہر اٹھی تھی، ایک آگ لگی تھی، جس کو الحمدللہ افواج پاکستان اور سولینز نے اپنے لہو کے نذرانے سے بجھا دیا، آفرین ھے اُن لوگوں پر، دھرتی کے بیٹوں اور بیٹیوں پر جنہوں نے جان اپنے وطن کی حفاظت پر وار دی اور تاریخ میں امر ہوگئے، اللہ انکی قربانیوں کو قبول کرے، تمام شہداء اور غازی ہمارے محسن ہیں۔


"خاکم بدہن" اگر وطن عزیز کو ایک بار پھر سے اس آگ میں دھکیلا جاتا ہے تو ہم اللہ کے فضل و کرم سے اُسکا مقابلہ کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں، تھکے نہیں ہیں اور رگوں میں ابھی خون بھی موجود ہے، ہم الحمدللہ بلکل تیار ہیں، ابھی ہمارا جذبہء شوق شہادت ختم نہیں ہوا، آگ کو ایک بار پھر سے ان شاء اللہ العزیز بُجھا دیں گے، پھر سے اپنے لہو کے چراغ جلا دیں گے۔


میرے دوستو!


کلہاڑا درخت کا اس وقت تک کچھ نہیں بگاڑ سکتا جب تک درخت کا ڈنڈا اس میں نہ لگے، تحریک طالبان پاکستان والے بھی ہمارے بھائی ہیں بس دشمن کے بہکاوے میں ہیں، اللہ ہدایت دے۔


آنے والے نازک وقت میں ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟


ہمارا فریضہ ہے ہماری صفوں میں جب تک اور جہاں جہاں بھی "میر جعفر اور میر صادق" اور انکے ہم خیال موجود ہیں، جن کے توسط سے دشمن آسانی سے ہم کو گاہے بگاہے نشانہ بناتا ہی رہتا ہے، ہمیں اس mind set اور اسکے سہولت کاروں کی ہر میدان میں حوصلہ شکنی کرنی اور شکست دینی ہے، سول سوسائٹی میں انکو بے نقاب کرنا ہے کہ آئندہ سے وہ لوگ کلہاڑے کے لئے کارآمد ڈنڈا ثابت نہ ہو سکیں، اگر ایسا ہو گیا تو ہم ایک بار پھر سے چانکیہ کے چیلوں کو شکست فاش دینے میں کامیاب ہو جائیں گے


طالبِ دعا:-

جی۔ایم چوہان

19.08.2020۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Unbleaveable and Lovely Scenes of Animal with Comments

  تبصروں کے ساتھ جانوروں کے ناقابل یقین، ناقابل فراموش اور دلکش مناظر 💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀🌹💥💐***✨✨✨✨✨✨✨✨✨***💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀...