منگل، 18 اگست، 2020

Islam aur Firqa Parasti - FB per aik Coment Kay Jawab Men

صدائے درویش - حالاتِ حاضرہ

ایک دوست کے کمنٹ پردیاگیاجواب 

اسلام اور فرقہ پرستی

میرے معزز دوست!


فرقوں کو تو میں سرے سے مانتا ہی نہیں، کلام الٰہی میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں کہ " اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور فرقوں میں مت بٹو" اس آیۃ مبارکہ کی رو سے اگر ہم فرقہ پرستی کی بات کرتے ہیں تو ہم صریحاً احکامات خدا وندی کے منکرین میں شمار ہوتے ہیں۔ تاھم حدیث پاک ھے کہ ۷۲ فرقے مسلمانوں کے ھونگے تو ھوںگے ھم حدیث پاک کے بھی منکر نہیں ھوسکتے ھاں البتہ ھمیں فرقوں میں بٹنے سے بچنا چاھیئے۔

بد قسمتی سے اس وقت ہم ایک نہیں 72 فرقوں میں تقسیم ہیں اور ہر فرقہ خود کو درست ثابت کرنے کیلئے دوسرے کو واجب القتل تک قرار دیتے یا بد عقیدہ و کافر تک قرار دینے سے بھی بعض نہیں آتا۔


شدّت پسندی اور تھیوکریسی نے ہی ہم کو یا ہماری نئی نسل کو اسلام سے کافی حد تک دور کیا ہے، میں نے ایک کو نہیں ایک سے کہیں زائد فرقوں کے علماء کرام اور اکابرین کو سنا ہے، سب کو اپنی اپنی دُم پر ہی کھڑا پایا ہے، اسلامی تعلیمات یا اسلام کی نشر و اشاعت کیلئے بلکل بھی نہیں۔ مثال کے طور پر ( انتہائی معذرت کےساتھ) آپ اہل حدیث ہیں سو آپکے نزدیک صرف اہل حدیث ہی صحیح مسلمان ہیں باقی سب بد عقائد یا مشرک ہیں، کافر و زندیق ہیں، دوسرے الفاظ میں واجب القتل  بھی۔ تاھم ھمیں فقہ اور فرقے کے فرق کو بھی سمجھنا چاہیئے۔ حنفی، حنبلی، شافعی، مالکی، جعفریہ، یہ سب فقہ ھیں فرقہ نہیں۔


 میں سنی العقیدہ ہوں تو خود کو ھی درست عقائد کا حامل، یہی شیعہ بھی کہتے ہیں، بندہ کس کی مانے کس کی نہ مانے، مجھ سے بندے نے تو بلآخر یہی کہنا ہے کہ عقائد کا معاملہ اللہ کے سپردکرتا ہوں " اپنی قبر اور اپنا عذاب" میں الحمدللہ کسی بھی عقیدے کے حامل مسلمان کی طرف " توتو" کہ کر انگلی نہیں اٹھاتا۔ مجھے ہر برائی کا محور اپنی ذات میں ہی نظر آتا ہے دوسرے میں ہرگز نہیں, ہمیشہ اپنی ہی اصلاح کا قائل ہوں، دوسروں کی نہیں، کہاں تک اور کتنا کامیاب رہا ہوں یہ خالق و مالک ہی جانتا ہے، مجھے تو اسکا بلکل بھی ادراک نہیں ہے۔


اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم سب صبر و تحمل کے ساتھ جینا سیکھیں، رواداری کا راستہ اپنائیں جو کہ ہمارے اسلاف کی پہچان اور وطیرہ تھا۔ عین اسلام بھی تھا۔ میرے دوست اسلام کو سمجھنا ہے تو خود اپنی ذات میں جھانکیں، سنت کا پیروکار ثابت کرنے کیلئے سب سے پہلے خود کو " صادق و امین" کی کسوٹی پر پرکھیں، کیوں کہ میرے، آپکے اور ہم سب کے آقا و مولیٰ نبی رحمت ( صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم) کی سب سے پہلی اور اہم سنت ہے۔ آپ یا میں یا ہم سب جب خود احتسابی کے عمل سے گزرنا شروع ہو جائیں گے تو آپکو اور مجھے اپنے ہر سوال کا خود اپنے ہی اندر سے ملتا چلا جائے گا،  شرط صرف اندر کے منصف کے ایمانداری کے ساتھ زندہ ہونے اور صحیح سمت میں فیصلہ کرنے کی ہے۔ آزمائش کرکے دیکھ لیں۔


خیر اندیش:-

جی۔ایم چوہان۔

14.08.2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Unbleaveable and Lovely Scenes of Animal with Comments

  تبصروں کے ساتھ جانوروں کے ناقابل یقین، ناقابل فراموش اور دلکش مناظر 💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀🌹💥💐***✨✨✨✨✨✨✨✨✨***💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀...