پیر، 9 نومبر، 2020

Ahle Maghrib Muslims Kay Jazbaat say Khailna Band Kron

 صدائے درویش


"عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم) کے پر مسرّت موقع پر دنیا بھر کیلئے ایک پیغام"


محمّد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم) تبلیغِ دِین کیلئے طائف تشریف لے جاتے ہیں، كفار اور منافقین آپ علیہ صلوۃ والسلام پر اتنے پتھر برساتے ہیں کہ آپ کے نعلین مبارک آپ کے مقدّس لہُو سے بھر جاتے ہیں، اپنے محبوب کی بیحرمتی دیکھ کر غضب الہٰی جوش میں آتا ہے، حضرت جبرئیل امین تشریف لاتے ہیں کہ اے اللّٰہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم) آپ حکم فرمائیں، اللہ کے حکم سے ابھی اس ہستی کو ہی صفحہِ ہستی سے مٹا دیتے ہیں۔


آپ فرماتے ہیں نہیں، ہوسکتا ہے "اہلِ طائف" کی نسلوں میں سے ہی کوئی ایمان کے آئے۔


مکّہ پاک میں ایک کافر بڑھیا آپ علیہ صلوۃ والسلام پر روزآنہ جسمِ اطہر پر غلاظت پھینکی ہے، جب چند دن نہیں پھینکی تو آپ اُسکا دریافت فرماتے ہیں تو پتہ چلتا ہے وہ بڑھیا بیمار ہے، آپ اُسکی عیادت کو جاتے ہیں, یہ ہیں ہمارے نبی رحمت۔


فتحِ مکّہ کے وقت آپ علیہ صلوۃ والسلام لشکرِ اسلام کو ہدایت فرماتے ہیں کہ مکہ میں داخل کے وقت کسی بچے، بوڑھے، خواتین پر ہاتھ نہ اٹھایا جائے، باغات ویران نہ کئے جائیں، کسی کی کسی بھی طرح کی املاک کو نقصان نہ پہنچا جائے، یاد رہے کہ آپ مکّہ مکرمہ میں ایک فاتح کے طور پر داخل ہوئے تھے، دنیا بھر میں فاتحین اپنے مفتوحہ علاقوں پر جس طرح ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑا کرتے تھے تاریخ کے اوراق میں سب کچھ ایک سیاہ باب کی طرح محفوظ ہیں۔


قربان جائیں ہم اپنے آقا و مولیٰ پر، آپ نے ہر موقع پر خود کو "رحمت اللعالمین ثابت کیا، کتنے واقعات بیان کروں، اک عمر درکار ہے آپکی تعریف و اوصاف بیان کرنے کیلئے۔


اسلام دشمنو!


جو قوم راستے کے پتھر اور کانٹوں کو بھی ہٹانے کو کار ثواب سمجھتی ہو، وہ دہشتگرد اور دنیا کے امن کے لئے کیسے مستقل خطرہ ثابت ہو سکتی ہے؟


مسلمانوں پر زندگی تنگ کرنے والو میرے سوال کا جواب دو، جب یورپ جہالت کی تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا اس دور میں دنیا بھر کی فلاح و بہبود کیلئے علم و دانش اور تحقیق و ایجادات کے میدان میں کس قوم کے عظیم فرزندوں نے سب چراغ جلائے تھے جس سے تم سب آج تک فوائد اٹھا رہے ہو، کیا وہ محمدی نہیں تھے، اُمتِ مسلمہ سے تعلق نہیں تھا، کیا وہ سب پُرامن نہیں تھے؟


دنیا بھر میں انسانیت اور انسانیت کے علمبردارو سنو!


ہم مسلمان اس رسولِ خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم) کی اُمت ہیں جس نے آج سے 1400 سال پہلے غلاؤں تک کے حقوق بھی متعین کر دیئے تھے۔


ہم امن پسند مسلمانوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ ثابت کرنے والو مجھے جواب دو کہ " جنگِ عظیم اوّل و دوئم " کی شروعات کسی اسلامی ملک سے شروع ہوئی تھی یا دنیا بھر کیلئے یہ آگ تم سب نے خود بھڑکائی تھی؟

کیا 07 سمندر پار سے دنیا کے ممالک کی آزادی اور خود مختاری کو ہم سلب کرتے ہیں

کیا مختلف الزامات کی آڑ میں دنیاء اسلام پر چڑھ دوڑنے کیلئے "نیٹو افواج" ہماری ہیں؟


جواب ہے ہماری نہیں سب کی سب تمہاری ہیں، سنو! جارحیت پسند تم ہو، دہشتگرد تم ہو، مسلمان یا اُمتِ رسولِ عربی (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم) نہیں۔


یقینی طور پر تم سب کے پاس میری کسی بھی بات کا کوئی جواب نہیں ہے۔


ہمارے جذبات سے کھیلنا بند کرو، یاد رکھو ہم مسلمان اگر اپنی کچھ خود ساختہ خامیوں اور قابو پالیں تو ہم " من حیث القوم" تم  سے کہیں زیادہ بہتر اور مُہذب بھی ہیں, 


غلام محمد چوہان۔

30.10.2020.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Unbleaveable and Lovely Scenes of Animal with Comments

  تبصروں کے ساتھ جانوروں کے ناقابل یقین، ناقابل فراموش اور دلکش مناظر 💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀🌹💥💐***✨✨✨✨✨✨✨✨✨***💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀...