صدائےدرویشآخرِشب
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ
میرے دوستو!
آئے دن ہمیں الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر ہمیں ایسی اندوہناک خبریں ملتی رہتی ہیں کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، کبھی وحشیانہ گولہ باری سے کئی بیگناہ شہری شہادت کا درجہ پاتے ہیں، بہت سے زخمی اور ہمیشہ کیلئے معذور بھی ہو جاتے ہیں تو کبھی پاک آرمی کے جوان و افسران وطن کی حفاظت پر اپنی جان نچھاور کرتے رہتے ہیں، پاکستان جوابی کاروائی بھی کرتا ہے، انکے مورچوں کو نشانہ بھی بناتا ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب بھی دیتا ہے۔ لیکن بھارتی فوج کی طرح کنٹرول لائن کے اُس پار جہاں ناجائز بھارتی قبضہ ہے وہاں سول آبادی پر کبھی بھی فائرنگ اور گولا باری نہیں کرتا۔
ایسا کیوں ہے:-
لائن یا لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری مسلمان آباد ہیں جس وجہ سے پاک فوج کسی بھی طرح کا جارحانہ اقدام نہیں اٹھاتی کیوں کہ اس طرف بھی مسلمان ہی آباد ہیں اور لائن آف کنٹرول کے اُس پار بھی مسلمان کشمیری ہی آباد ہیں۔ جب کہ انڈین آرمی کو اس کی کوئی پرواہ نہیں، لائن آف کنٹرول کے اس یا اس پار اگر کوئی شہید یا زخمی ہوتا ہے تو وہ مسلمان ہی ہوگا۔
جموں کی سرحد پر بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کیوں نہیں کرتا، کیوں کہ لائن کے اُس پار لائن اف کنٹرول پر کثرت کیساتھ بھارتی سکھ یا ہندو آباد ہیں۔ مسلمان نہیں۔
اللہ بھارتی ظلم اور بربریت کے خلاف ڈٹے ہوئے کشمیری حرّیت پسندوں کی کوششوں کو کامیابی عطا فرمائے جو اپنے وطن کی آزادی کیلئے اپنی جان ، مال اور عزت و آبرو کی قربانیاں دیکر ایک تاریخ رقم کررہے ہے۔ ہم سب کی دعا ہے کہ ہمارے کشمیری بھائی، بہنوں اور بچوں کو اپنی امان میں رکھے اور جلد از جلد اُنکے لئے بھی آزادی کا سورج طلوع ہو۔ ہم سب پاکستانی کشمیریوں کی مورال سپورٹ کرتے ہیں اور ان شاء اللہ اسی طرح سے کرتے بھی رہیں گے۔ کیوں کہ دنیا بھر کے مسلمان اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم) کے فرمان کے مطابق "جسدِ واحد" کی طرح ہیں، جسم کا کوئی بھی حصّہ تکلیف میں ہو تو اسکی تکلیف کو سارا جسم محسوس کرتا ہے۔
میری دعا ہے کہ دیگر مسلمان ممالک کی حکومتوں کو بھی ایسا سوچنے اور غاصب بھارتی حکومت پر اپنا دباؤ بڑھانے کی توفیق دے، انکے ساتھ مل کر رنگ رلیاں منانے کی نہیں۔
آمین یارب العالمین!
آپ سب کا:-
غلام محمد چوہان۔
13.11.2020
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں