شیرشاہ وری چند یادگار کام
شیر شاہ سوری [ 1486 - 1545] ھندوستان کی تاریخ میں ایک یادگار نام کی حیثیت سے پہچانا جاتا ھے ۔۔۔۔ ھندوستان میں اس کی حکومت گو کہ پورے ھندوستان پر نہیں تھی لیکن اس نے ایسے یادگار کام کئے جو کسی نہ کسی شکل میں آج بھی رائج ہیں ۔۔۔۔
اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں اس نے 1543 میں ایک سونے کا سکہ جاری کیا جس کا نام روپیہ رکھا ۔۔۔۔
روپیہ آج پاکستان، انڈیا، انڈونیشیا، سری لنکا کی کرنسی کا نام ھے ۔۔۔۔
اس کی بنائی ھوئی سڑک جو پشاور سے کلکتہ تک جاتی تھی وہ انگریزوں کے دور میں، اور آج تک کسی نہ کسی شکل میں زیر استعمال ھے ۔۔۔۔
اس سڑک کے ساتھ ساتھ محافظوں کی چوکیاں، مسافروں کو مفت کھانا، کنویں اور سایہ دار درخت لگوائے گئے ۔۔۔۔
اس کی جاری کی گئی بہترین زرعی اور انتظامی اصلاحات کسی نہ کسی شکل میں آج بھی موجود ہیں ۔۔۔۔
یہ تصویر شیر شاہ سوری کے مقبرے کی ھے جو انڈیا کے صوبہ بہار میں ھے ۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں