ماضی کے جھروکوں سے
اک چھوٹی سی بات
ایک غیر ملکی سیاح سے لاھور میں.......
کسی زمانے میں پاکستان میں غیر ملکی سیاح بہت آیا کرتے تھے، اب نہیں آتے، میں بھی اتفاقاً انھی دنوں سانگھڑ سندھ سے لاھور آیا ہی ھوا تھا۔
ایک بار میں شالا مار باغ میں تھا کہ اچانک شدید بارش شروع ھو گئی، بارہ دری میں ایک یوروپین میم پریشان ھو ہر کھڑی ہوئی بارش کو دیکھ رہی تھی اور دیگر لوگ اس میم کو، ایک عجوبہ سا بنی ہوئی ہلکا ہلکا سا مسکراتی ہوئی میم کہ مسکراہٹ میں بھی اسکی تشویش چہرے سے صاف عیاں تھی، باقی سب تماشائی۔
میں بھانپ گیا کہ کوئی مسئلہ ہے، قریب ہی کھڑی تھی میں نے اسکی طرف دیکھا تو حسب عادت مسکرائی، میں ہمّت نے کر کے پوچھا کہ "کچھ مسئلہ ہے آپ کے ساتھ؟ وہ بھی ٹوٹی پھوٹی انگلش میں، کیا میں آپکی مدد کر سکتا ھوں؟ تو بولی کچھ بھی ضرور لیکن میں بالکل بھی سمجھ نہ پایا، انکی انگلش پلے نہ پڑی، ناک میں بولتی امریکن انگلش، مسکراہٹ کے ساتھ آنکھوں میں ممنونیت بھی نظر آئ۔
کافی کوشش کے بعد اشاروں میں مجهے سمجھایا کہ مجهے umbrella چاہئے، برسات سے بچنے کے لئے۔
میں نے اشاروں سے اور کچھ ٹوٹی پھوٹی انگلش میں سمجھایا کہ میرے پاس تو نہیں ھے، بازار سے لا کر دے سکتا ھوں لیکن میرے پاس اتنے پیسے نہیں ھیں، یقین جانیئے اس نے انتہائی مشکور نظروں سے مجهے دیکھا اور پرس سے پاکستانی کرنسی میں 1000 کا نوٹ تھما دیا، ذرا سا بھی شک نہیں تھا اسکی نظروں میں، رتی بھر بھی کہ اتنی بڑی رقم ایک اجنبی سے انسان کو دے رہی ھوں۔
میں برستی بارش میں باغ سے باہر نکلا دکان پر گیا، چھتری خریدی واپس آیا umbrella میم کے حوالے کیا اور بقیہ رقم بھی۔
آپ یقین کریں کہ مشکور نظروں اور انگلش میں شکریئے کے جتنے بھی پھول تھے وہ سب مجھ پر برسا دیئے۔
کچھ پاکستان کے بارے میں بھی کہا جو مجهے میری اپنی عزت سے کہیں ذیادہ اچھا لگا۔
یہ میرا ایک چھوٹا سا عمل اس کو بہت اچھا لگا، مجهے روحانی مسرت ہوئی، کہنے کا مقصد ہے کہ کوئی بہت بڑی نیکی کا انسان کو منتظر نہیں رہنا چاہئے، چھوٹی چھوٹی اچھائیاں بھی انسان کا قد یا قوموں کا قد بلند کرتی چلی جاتی ھیں بشرط کہ اس میں دکھاوا یا لالچ ہرگز نہ ھو۔
یہ وقعہ جب بھی یاد آتا تو مخمور سا ھو رہا ھوں۔
اگر آج بھی بیرون اور اندروں ملک مقیم پاکستانی چھوٹی چھوٹی نیکیاں کرتے چلے جائیں تو ھم وطن عزیز کے بہترین سفیر ثابت ھو کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ھیں۔
ابھی میری یہ چھوٹی سی بات ختم نہیں ہوئی، انشاء اللّه بات چلی ہے تو بات سے بات نکلتی چلی جائے گی۔
طالب دعا:--
جی۔ایم چوھان۔
June 07, 2020
🎇🕌🌴🌅🎆🏝️🌌🕋🇵🇰🇵🇰🇵🇰🕋🌌🏝️🎆🌅🌴🕌🎇🎇🕌🌴🌅🎆🏝️🌌🕋🇵🇰🇵🇰🇵🇰🕋🌌🏝️🎆🌅🌴🕌🎇
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں