صدائے درویشچھوٹی سی بات
خبردار آپکو کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے
میرا اور گروپ کے کافی دوستوں کا مشاہدہ ھوگا کہ بہت سے پبلک پلیسز یا حساس مقامات پر لکھا ھوا ھوتا ہے کہ
"خبردار آپکو کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے"
کئی مرتبہ یہ پڑھ کر حیرت بھی هوتی ہے کہ کیمرے کی آنکھ کا تو ھم کو خوف ہے، لیکن!
اس آنکھ کا ھم کو بالکل بھی خوف نہیں جو ھماری ہر حرکت کو 24 گھنٹے دیکھ رہی ہے، جس آنکھ کو نہ نیند آتی ہے نہ اونگھ۔
اللّه سے نہیں ڈرتے کیمرے کی آنکھ سے جان جاتی ہے، اس سے بھی ذیادہ حیرت اس بات پر هوتی ہے کہ اتنی سیکورٹی ھونے کے باوجود بھی جرائم ھوتے ھیں، بلکہ ان کی شرح روز بروز بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔
میرا خیال ہے اگر انسان اللّه اور کیمرے کی آنکھ سے ذیادہ اپنے ضمیر کی آنکھ سے ذیادہ ڈرے تو ھو سکتا ہے بہت خاطر خواہ نتائج حاصل ھوں، اسکے لئے صرف ھمیں اپنے ضمیر کو مردہ ھونے سے بچانا ھوگا۔
میرا ایمان اور کامل یقین ہے کہ ہر انسان کے اندر ایک محتسب موجود ھوتا ہے، ضمیر کی صورت میں، جو انسان کو اپنے غلط یا صحیح ھونے کا ہر عمل سے پہلے احساس ضرور دلاتا ہے۔
آئیے اپنے ہر عمل کو اپنے کیمرے سے دیکھنے کی عادت کو فروغ دیں، جرائم ختم تو نہیں، یقینی طور پر کم ھونا ضرور شروع ھو جائیں گے۔
" کسی پر بھی انگلی اٹھانے سے پہلے، کوئی بھی غلط کام کرنے سے پہلے اپنے اندر کی آواز کو صرف غور سے سنیں، اندر کی آواز اپکا بہترین مشیر ثابت ھو سکتی ہے، پھر اسکی ماننا یا نہ ماننا آپکی اپنی صوابدید پر ہے, کسی اور کی بلکل بھی نہیں۔
خیر اندیش:--
جی۔ایم چوھان۔
October 07, 2019
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں