ہفتہ، 13 جون، 2020

Baaoli Billi

 حاصل مطالعہ

باؤلی بِلی . . . !۔خوشفہمی میں سراب کے پیچھے بھاگنا


آپ نے کبھی باؤلی بلی دیکھی ہے ؟ وہ بیچاری اپنی ہی دُم کے پیچھے گھنٹوں تک گھومتی رہتی ہے. وہ سمجھتی ہے کہ مری دم ایک چوہا یعنی مرا شکار ہے. یوں اس ایک شکار کے پیچھے گول گول چکر کاٹ کاٹ کر مزید باؤلی ہوتی چلی جاتی ہے۔

ہماری مثال ایسی ہی ہے، ہم بھی چند دائروں کے گرد بڑے عرصہ تک چکر کاٹتے رہ جاتے ہیں لیکن کسی منطقی انجام یا نتیجے تک نہیں پہنچ پاتے اور بالآخر باؤلے پن میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور ہمارے ہوش میں آنے کی امیدیں کم سے کم ہوتی چلی جاتی ہیں.

ہمیں اس معاشرے میں چند چیزوں کے پیچھے لگا دیا گیا  ہے. یہ منزلوں کی طلب رکھنے والا انسان یہ اہلِ عرش کو حیران کر دینے والا انسان، یہ کائنات کا مرکزی وجود انسان  اُن گُم گشتہ راہوں کا مسافر بنا دیا جاتا ہے جن پر کوئی چلے تو کیا  تو تھک ہار کر بیٹھے پھر دیکھے تو وہیں کھڑا ہے جہاں سے چلا تھا. 

اگر انسان کی منزل علم, ملازمت, کوٹھی مکان, اچھی بیوی اور اچھے بچے ہی ھیں  تو یہ سب مل جانے کے بعد بھی انسان کو چین کیوں نصیب نہیں ہوتا؟ یہ دن بھر سرگردانی کیسی؟ یہ رات بھر پریشانی کیسی؟ انسان حقیقت میں کس چیز کا طالب ہے؟ اس کی شعوری سطح کس مقام کی متقاضی ہے؟ اس کی اندرونی صلاحیت و استعداد کس منزل کے لیے بنائی گئی ہے؟ اس سوال کا جواب اگر نہ ملا تو انسان اُسی باؤلی بِلی کا مصداق ہےاور یہ سوال واقعی بہت اہم ہے۔۔!
•منزل ہے کہاں تیری اے لالہِ صحرائی۔۔!

منقول۔
تدوین و آرائیش 
جی۔ایم چوھان۔
February 24, 2020۔

🎇🕌🌴🌅🎆🏝️🌌🕋🇵🇰🇵🇰🇵🇰🕋🌌🏝️🎆🌅🌴🕌🎇🎇🕌🌴🌅🎆🏝️🌌🕋🇵🇰🇵🇰🇵🇰🕋🌌🏝️🎆🌅🌴🕌🎇

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Unbleaveable and Lovely Scenes of Animal with Comments

  تبصروں کے ساتھ جانوروں کے ناقابل یقین، ناقابل فراموش اور دلکش مناظر 💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀🌹💥💐***✨✨✨✨✨✨✨✨✨***💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀...