جمعرات، 18 جون، 2020

سوشل میڈیا، فتنہ پوسٹس اور ہم

صدائے درویش

سوشل میڈیا، فتنہ پوسٹس اور ہم

کسی دور میں ایک حکایت پڑھی تھی، جی چاہا کہ آج آپ سب دوستوں سے شیئر کروں, حرف بحرف تو یاد نہیں، لیکن جیسی اور جتنی یاد ہے عصر حاضر کے تقاضوں کو دیکھ اتنی ہی بطور تبرک حاضر خدمت ہے، اُمید ہے تمام احباب موجودہ صورت حال کے تناظر میں ساری بات سمجھ جائیں گے۔

ایک بستی تھی، بستیوں جیسی بستی، جس میں ہر مکین امن و سکون اور بھائی چارے سے اپنی اپنی زندگی گزار رہا تھا۔

شیطان کو بھلا اُنکا بھائی چارہ کیوں ہضم ہونا تھا!

ایک دن شیطان اپنے اپنے چیلوں کے ساتھ آسمان پر محفل جمائے بیٹھا تھا کہ ایک شتونگڑے چیلے نے شیطان سے کہا " آقا! مجھ سے اس بستی کے مکینوں کی باہمی محبت اور بھائی چارہ دیکھا نہیں جاتا، خصوصاً دودھ فروش اور حلوائی کی دوستی ایک آنکھ نہیں بھائی جو ایک دوسرے کے دکھ اور سکھ کے ساتھی اور ایک ہی برتن میں ہم نوالہ و ہم پیالہ ہیں۔
 کوئی تدبیر کریں کہ یہ پیار و محبت سے زندگی گزارنے والے آپس میں دست و گریباں ہو جائیں۔

استاد نے کچھ سوچا، پھر خبیث مسکراہٹ سجائے ہوئے بولا " ابھی لو سب کچھ کئے دیتے ہیں کہ دست و گریبان ہی نہیں ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بھی بن جائیں گے، دیکھتے جاؤ میں اب کرتا کیا ہوں۔

بستی میں دیگر دکانوں کے ساتھ ساتھ ایک مٹھائی فروش اور دودھ فروش کی دکانیں بلکل ساتھ ساتھ تھیں، وہی دکانیں شیطان  مردود کا نشانہ تھیں۔ شیطان نے جلیبیوں سے بھرے تھال میں سے شیرے سے انگلی لتھیڑ کر حلوائی اور دودھ فروش کی مشترکہ دیوار پر لگا کر واپس  کوچ کر گیا۔

شاگردوں نے کہا آقا!
آپ نے کیا کیا؟
کوئی جلوہ نظر نہیں آیا، سب کے سب تو آرام سکوں سے اپنے اپنے دھندے میں مشغول ہیں، شیطان بولا تھوڑا سا صبر سے کام لو اور دیکھتے چلے جاؤ، میں اپنا کام کر چکا ہوں!

دوستو!

دیوار پر لگے شیرے پر مکھی آ بیٹھتی ہے، جسکو شکار کرنے کیلئے چھپکلی آگے بڑھنا شروع ہوتی ہے، چھپکلی کو دیکھ کر دودھ فروش کی بلی چھپکلی پر جھپٹنے کو تیار ہوتی ہے۔
بلّی نے چھپکلی پر چھلانگ لگائی تو وہ دودھ سے بھرے برتن میں تھی، دودھ فروش نے حلوائی سے کہا کہ تمہاری بلی کے گرنے سے میرا دودھ ضائع ہوا، جب کہ حلوائی کا مؤقت تھا کہ جاندار ہے، گرگیا میرا کیا قصور، کیوں نقصان بھروں؟

بات" تو تو میں میں" سے ہاتھا پائی تک پونچھی، پھر دودھ فروش نے اپنا کڑچھا اٹھایا تو دوسری طرف حلوائی نے بھی مٹھائی بنانے میں استعمال ہونے والا کوئی اوزار، گھمسان کا رن پڑا کہ الحفیظ و الامان، دودھ کے نقصان کو بھول کر دونوں دوست آپس میں لڑلڑ کر لہو لہان ھو گئے۔

دوستو!

اس دور رستخیز میں ہم پاکستانیوں  کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے، وطن عزیز يا ملک سے باہر کچھ شیطانی اذہان ہمارے ساتھ بھی کسی نہ کسی متنازعہ پوسٹ کو "شیرے" کی مانند اسپریڈ کر دیتے ہیں کہ ہم آپس میں دست و گریبان ہوتے رہتے ہیں۔

للّہ!

اپنے مشترکہ دشمن کو پہچانئے، اس سے پہلے کہ وقت ہمارے ہاتھ سے نکل جائے!

احقر العباد؛-

غلام محمد چوہان،
Jnauary 10. 2020ء


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Unbleaveable and Lovely Scenes of Animal with Comments

  تبصروں کے ساتھ جانوروں کے ناقابل یقین، ناقابل فراموش اور دلکش مناظر 💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀🌹💥💐***✨✨✨✨✨✨✨✨✨***💐💥🌹🥀🌷🌈💗🌄💗🌈🌷🥀...